دیوارِ خستگی ہوں مجھے ہاتھ نہ لگا

5
6803
اس لئے حالتِ مسمار میں رکھی ہوئی ہے
زندگی شاخ نے دیوار میں رکھی ہے۔

اکثر یہ شعر مجھے پاکستان کی صورتِ حال پہ صادق لگتا ہے۔اس حالتِ مسمار کی وضاحت کے لئے کسی مہربان نے کہا تھا کہ

دیوارِ خستگی ہوں مجھے ہاتھ نہ لگا
میں گر پڑوں گا دیکھ سہارا نہ دے مجھے۔

ہماری بنیادوں کا کھوکھلا پن لوگوں کے لئے سوالیہ علامت ہے۔گزشتہ دنوں
جاوید چوہدری صاحب اس کھوج میں تھے کہ ایک ویٹرس لیڈی گاگا عروج تک جا
پہنچی ہے، اور دیگر بیشمار چھوٹے چھوٹے کا موں سے وابستہ رہ کر بھی شہرت کے آسمان تک پہنچے۔ آخر ہمارے ملک میں ایسا کیوں نہیں ہوتا۔پاکستانی گریجویٹ
ایسے چھوٹے چھوٹے کام کرنے میں خجالت کیونکر محسوس کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔وغیرہ
وغیرہ۔اِس ساری بات کو سمجھنے کے لئے دیوارِخستہ کو ایک دھکے کی ضرورت ہے،
کیونکہ
کانپتے ہاتھوں سے ٹوؔ ٹی ہوئی بنیادوں پہ جو بھی دیوار اٹھاو گے وہی کج ہو گی۔
پا کستان کے اکثر لکھنے والے یورپ کے متعلق بہت سی خوش گمانیوں کا شکار
ہیں، سنی سنائی کہانیوں اور چند روزہ سیروتفریح میں یورپ کے بودوباش کا
اندازہ تو کیا جا سکتاھے، لیکن کوئی قابلِ عمل نسخہ حاصل کر لینا ۔۔دلی دور
است کی تعبیر ہوا کرتا ہے۔ میرے خیال میں یہ لمبے عرصے کی ریاضت ہے، کم
از کم دو سال اور وہ بھی ایسے عملی سال جن کو آپ نے اپنے ہاتھوں سے تراشا
ہو۔۔۔ نا کہ پشتنی روپیہ پیسہ اجاڑہ ہو۔ خیر آمدم برسرِمطلب۔۔۔۔۔۔احباب اس
بات پر متفق ہیں کہ یورپ کی اچھائیوں میں بنیادی محرومیوں کے خاتمے کا
مساواتی درس جو ہما رے دین کے نورانی قاعدے میں تھا، اس پر پوراعمل کیا
جاتا ھے۔ اور ہمارے ہاں الکاسب حبیب اللہ کی سچائی ہوتے ہوئے بھی لوگ اللہ
کے دوستوں کو کمی کمین جیسے القابات سے نوازتے ہیں۔ ایسے دوغلے معاشرے
میں ایک پڑھے لکھے شخص سے جسمانی مشقت کی توقع کیونکر کی جا سکتی ہے۔
کیونکہ ہمارے معاشرتی ڈھانچے میں جو تفر یق طبقاتی تقسیم نے پیدا کی ہے
، بڑے بڑے دانشور اس کو جمع کرنے سے قاصر ہیں۔
دوسری اہم ترین بات معاوضہ ہوا کرتا ہے، کہ آپ نے جو کام کیا ہے اس کی اجرت
کیا پائی۔۔۔۔یورپ میں جن کاموں کو ماٹھا کام کہا جاتا ہے، جیسے ہوٹل میں
برتن دھونا، صفائی کا کام، اخبار پہنچانا، پیزا ڈلیوری۔۔۔۔۔گھنٹوں کے حساب
سے اگر آمدن کا حساب لگائیں تو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک مزدور کرسی پر
براجمان شخص سے زیادہ کماتا ہو۔ ہمارے پاکستانی بھائی جو یہاں علم کی دولت
سمیٹنے آتے ہیں ان میں سے اکثر شام میں یا چھٹی کے دن کام کر لیں تو اپنا
گزارہ کر سکتے ہیں، تھوڑی ہمت رکھنے والے پاکستان میں اپنے گھرانوں کو بھی
سپورٹ کر لیتے ہیں۔۔۔لیکن اگر آپ پاکستان میں کسی کو تعلیم اور جاب ساتھ
ساتھ چلانے کا مشورہ دیتے ہیں تو زمینی حقائق آپ کے سامنے ہیں کہ کام اور
کام کے اوقات مقرر نہیں، اکثر احباب کہتے ہیں کہ دفتر جانے کا وقت تو طے ہے
لیکن آنے کا نہیں۔۔کیونکہ جب تک صاحب اور سیٹھ دفتر میں ہیں، دفتر کھلا
ہے۔۔۔چلیں یہ فرض کر لیں کہ آپ کا پالا کسی مہربان سے پڑگیا ہے تو آپ
کمائیں گے کیا۔۔۔۔ایک چھوٹی موٹی جاب آپ کو کیا دے سکتی ہے۔۔۔۔کوئی کتنا ہی
دم مار لے، سانسوں کی ڈور تھامتے تھامتے دم پھول جاتا ہے، ۔۔۔۔۔۔
پیارے جاوید چودھری صاحب! یہ کہانیاں جن میں ایک ویٹر نامی گرامی سنگر بن
جاتی ہے اور ایک برتن دھونے والا ہوٹل کا مالک بن جاتاہے، ۔۔۔۔۔یہ سب
متوازن معاشروں کی کہانیاں ہیں اور پاکستان کے لئے سیٹھ لوگوں کی
زبان کا چسکہ کہ جن کے تڑکے کے ساتھ وہ پڑھے لکھے نوجوانوں کی ہڈیوں سے
گودا چوس سکیں، ان کو رات گئے تک دفتر میں بٹھا سکیں،ان کی صلاحیت کا
ناجائز فائدہ اٹھا سکیں۔
اس بدنظمی کو متوازن کرنے کے لئے ہماری معاشرتی تقسیم کی بنیادوں کو از
سرِنو تعمیر کرنا ہو گا۔۔۔۔انشاء اللہ آنے والے دنوں میں کوشش کروں گا کہ
بساط بھر یورپی نظام سے پاکستان کے لئے قابلِ تقلید عوامل کی نشاندہی کر
وں۔
والسلام 

5 تبصرے

  1. Ramzan bhai you are right but i think javed choudhry did not say all in this circumstances ..
    he only said dont leave struggle or dont try to focus all your struggle on job.try to start your business whatever the status of business.dont think that we can start a business with millions rupees,just start with little and with continuos struggle you will be at top…

  2. yes, i agree but i just tried to explain why educated peoples drop out from jobs as they are not well paid…regarding business one think must be considered that there is no respect in our society for the people they start small business like coffe , tea shop..etc we have to rectify our society and rebuild the basis for respect.

تبصرہ کریں

برائے مہربانی اپنا تبصرہ داخل کریں
اپنا نام داخل کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.