شکوہ یاراں اور امید نو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

7
8579
Junaid Hafeez 

ویسے تو سیماب طبیعت اتنی ہے کہ اکثر یہ کہتا ہوں کہ جو چیز بدلی جا سکتی ہو بدل لینی چاہیے۔۔۔۔دل ایسا پایا ہے کہ دل بھر جانے میں کوئی وقت ہی نہیں لگتا، سہل پسندی اسقدر غالب ہے کہ غالب کا گماں ہوتا ہے، زندگی کے اتنے برسوں میں ہم سے تو کچھ بھی نہ ہو سکا، سوچتا ہوں اب جس عمر میں ہوں، اس عمر میں تو سکندر دنیا فتح کرنے کے بعد مر بھی گیا تھا، جان کیٹ بھی میری اس وقت کی زندگی سے سات سال پہلے ہی ساری شہرتیں کما کر رخصت ہو چکا تھا۔۔۔ہماری بہت سے جونئیر اب اس قابل ہیں کہ ہماری پی ایچ ڈی کے استاد بن سکیں۔۔۔۔۔۔۔ایسا کچھ بھی نہ کیا جو کرنے کا خواب دیکھا تھا۔۔۔
خیر تمنا کی وسعت کی کس کو خبر ہے جہاں زاد۔۔۔۔
ایک بات میں نے طے کی تھی کہ اپنے پروفیشن یعنی ایگری کلچر میں اپنا حصہ ضرور ڈالوں گا، چار سال بیت گئے ایگری ہنٹ کے نام سے ایک ویب سائٹ کا آغاز کیا تھا ۔۔۔http://agrihunt.com/، http://agrihunt.blogspot.dk/، https://www.facebook.com/agrihunt
۔۔کچھوے کی چال چلتی ہانپتی کانپتی اب یہ میرے ساتھ ساتھ چلتی ہے، وہ دوست جو آغاز سفر میں ساتھ تھے اب دور دور تک دکھائی نہیں دیتے۔ ہمارے اشارہ ابرو پر سرسید ہال کی چھتوں پر چڑھ کر تقاریر کرنے والے جانباز وقت کا بے رحم دھارا بہا کر لے گیا ہے۔ وہ دوست جو سرمایہ حیات تھے۔۔۔۔۔ جو کہتے تھے کہ ہم تمہارے ہوئے ازل سے ، ہم تمہارے ہوئے ابد تک ان کی چاپ کہیں سنائی نہیں دیتی۔۔۔۔سب اپنی زندگی میں محو ہیں۔۔۔۔۔
اب مجھے طے کرنا ہے کہ ان خوابوں کا کیا کرنا ہے، ایک بات طے ہے کہ اپنا حصہ تو ہم ضرور ڈالیں گے۔۔۔۔کیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ جو آغاز سفر میں ساتھ تھے اب بھی ساتھ ہوتے۔۔۔۔۔۔

صد شکر کہ جامعہ کی مٹی بہت زرخیز ہے ۔۔جامعہ کے چند موجودہ طالب علموں سے ملاقات کاایک سلسہ آغاز ہوا ہے ، امید ہے کہ  خوابوں کی تجارت چلتی رہے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایگری ہنٹ ایک سمیسٹر میں ایک ذہین طالب علم کے لئے سکالرشپ کا اہتمام کرنے جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔شکریہ جنید حفیظ شکریہ ۔۔۔۔کیونکہ شکالر شپ آغاز کرنے کا یہ سارا سلسلہ آپ نے آغاز کیا ہے۔۔۔۔اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ سلسلہ چلتا ہے گا۔۔۔۔۔اپنا حصہ تو ہم ڈالیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔یہی طے ہے۔۔۔۔دوستوں سے درخوست ہے کہ ایگری ہنٹ کے اس نئے سفر میں ہمارا ساتھ دیجئے ۔۔۔۔۔۔
ارادہ یہ ہے کہ اس دفعہ فروری سے آغاز ہونے والے سمیسٹر سے ایک طالب علم کی اعانت کی جائے گی۔۔۔اور اگر ہمارے پاس فنڈز اکھٹے ہو گئے تو ہم اس کو ہر مہینہ کا خرچ ، اور طالب علموں کی تعداد میں اضافہ کیساتھ آگے بڑھائیں گے۔۔۔۔۔
https://www.facebook.com/junaid.agrarian?fref=ts
یہاں جنید حفیظ کا فیس بک ایڈریس دیا گیا ہے، بہت جلد ایگری ہنٹ اس سکالر شپ کے لئے ایک ایڈوائزی بورڈ تشکیل دے رہی ہے، جس میں محترم حافظ وصی خان صاحب، جناب ڈاکٹر شوکت علی صاحب ۔ ہمارے بورڈ کے ممبران ہوں گے۔۔۔اگر آپ سکالر شپ کا حصہ بننا چاہیں تو ان میں کسی بھی دوست سے رابطہ کر سکتے ہیں۔۔۔۔

7 تبصرے

تبصرہ کریں

برائے مہربانی اپنا تبصرہ داخل کریں
اپنا نام داخل کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.