
َتین کمیٹیاں بنائی جائیں، مشاورتی کونسل۔۔۔۔۔سب سنئیر بلاگرز پر مشتمل ہو ۔۔۔۔۔۔ورکنگ کمیٹی ۔۔۔ایکٹو بلاگرز پر مشتمل ِہو۔۔۔۔۔۔۔۔پریس کمیٹی ۔۔۔نوجوان بلاگرز پر مشتمل ہو ۔۔۔۔۔۔نام آپ اس میں آپ ڈال دیں
جب لوگوں کو پتا ہو گا کہ کس کا کام کیا ہے ، تو لوگ اس کو ذمہ داری کی طرح کریں گے، نہیں کریں گے تو لوگوں کو بھی پتہ ہو گا کہ کس کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔
مشاورتی کمیٹی کا کام ۔۔۔مختلف کمپین کا فیصلہ کرنا ہو سکتا ہے ، جیسے کوئی افسانہ نگاری کا مقابلہ۔۔۔یا کچھ اور ۔۔۔۔۔۔۔ورکنگ کمیٹی کا کام ۔۔اس آئیڈیا پر عمل کروانا، ویب سنبھالنا۔۔۔وغیرہ اور پریس کے نوجوانوں کا کام سوشل میڈیا پر بلاگرز کو پرموٹ کرنا جیسے کسی کی کمپین لانچ کر دینا۔۔۔۔ایک ٹیزر بنا دینا۔۔۔کسی ایک بلاگرز کو پریزنٹ کرنا ہو سکتا ہے
اب اگر دوست اتنی مدد کر دیں کہ اپنا اپنا نام اس کمیٹی کے لئے پیش کر دیں تو میں یقین دلاتا ہوں کہ آنے والے تین ماہ میں بلاگنگ کا رنگ کچھ اور نکھر آئے گا