میں ایک عام پاکستانی ہوں اور پاکستان میں موجود تمام مسائل کا حل چاہتا ہوں۔۔ مجھے یوں لگتا طاقت اور اقتدار کی اس جنگ میں چند لوگوں نے قوم کر یرغمال بنا رکھا ہے۔۔۔یہ طاقتور کھلاڑی کسی نہ کسی صورت اقتدار کے ایوانوں پر قابض رہنا چاہتے ہیں۔۔اس خاندانی نظام سیاست میں ملتان کے قریشیوں، ہاشمیوں سے لیکر سندھ کے جاگیرداروں تک اور پنجاب کے بادشاہی نظام سے لیکر بھٹو کی لاش پر سیاست کرنے والوں تک ہر شخص جو بھی پرانے نظام کا حصہ ہے اس کو اب کاٹ کر پھنک دینا چاہئے۔۔۔۔۔میں یقین سے کہتا ہوں کہ جتنے وسائل ان کے پاس ہیں اگر اتنے ہی وسائل کسی اور کو دے دئے جائیں تو وہ ملک کو اس سے بہتر چلا سکتا تھا۔۔۔۔۔عوام کے پیسوں سے کیا کچھ نہیں بن سکتا ۔۔۔آپ یہ پیسے مجھے تھما دیں میں اس سے بہتر سروس آپ کو دے سکتا ہوں کیونکہ میں کچھ آپ کو اپنی جیب سے نہیں دینا ۔۔۔
بس اخراجات کی ایک سمت متعین کرنا ہے ۔۔۔۔۔
میرے دوستو۔۔۔ہمیں یہ بات سمجھنا ہے کہ ملک کو سمت کو تبدیل ہم نے کرنا ہے ۔۔۔مجھے معلوم ہے میری آواز چند سو لوگوں سے زیادہ کہیں نہیں پہنچتی ۔۔۔مگر جتنی میری آواز ہے اس کے بل پر میں اپنے حصے کی آگاہی پھیلانے کی کوشش کرتا رہوں گا۔۔۔میں اپنے پورے یقین کے ساتھ یہ سمجھتا ہوں۔۔۔کہ حالات جیسے بھی ہیں۔۔۔طاقتور جتنا بھی پیسہ بہا لیں۔۔۔ہمیں اس دفعہ پاکستان کے لئے ووٹ دینا ہے۔۔۔۔گھر سے باہر نکل کر پرانے نظام کی بساط پلٹنا ہے۔۔۔
ہاں میں مانتا ہوں وسوسے چاروں طرف ہیں۔۔۔ہاں چاروں طرف واہمے پھیلائے جا رہے ہیں۔۔۔۔چند لوگوں کو لیکر تحریک کے دامن داغدار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔۔۔۔۔لیکن میرے دل کی آواز یہی ہے کہ پاکستان کے لئے میں عمران خان کا ساتھ دوں۔۔۔
میں اس کا پرستار ہرگز نہیں۔۔لیکن میں سمجھتا ہوں ہمیں اس دفعہ اس کو آگے لانا چاہیے ہو سکتا ہے کہ پاکستان کے لئے وہ ایک بہترین آپشن ہو۔۔۔اگر خدانخواستہ وہ ڈلیور نہ کر پایا میں سب سے پہلے اس کے خلاف آواز اٹھاوں گا۔۔۔۔میں کیا کروں مجھے یہ شخص ایک سچا آدمی لگتا ہے ۔۔۔۔۔کتنے سالوں سے آپ لوگ نواز ، زرداری اور ہمنواوں کے آزماتے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔اس دفعہ خدا کے لئے تبدیلی کو ایک موقع ضرور دیں۔۔۔میں اپنے سبھی جاننے والوں سے ، رشتہ داروں، سے دوستوں سے التماس کرتا ہوں۔۔۔۔ایک سچے پاکستانی کو پاکستان کے لئے ووٹ کریں۔۔۔۔مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کے لئے عمران خان ایک بہترین انتخاب ہے ۔۔۔۔