پنجاب کے شیر ؟؟؟؟؟؟؟

0
1004
سنا ہی اب بھی دوکروڑ روپیہ یومیہ پنجاب کے شیروں کی حفاظت پر لگ رہا ہے۔۔۔۔۔وہ شیر کیسے ہوں گے جن کی پہراداری کرنا پڑتی ہو گی یہ سوال کسی اور وقت کے لئے اٹھا رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔لیکن سوچنا یہ ہے کہ اس دو کروڑ میں سے جن جن کو وہ روٹی ڈال رہے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ یہی لوگ قوم کے خیر خواہ ہیں۔۔۔۔۔کسی تک بالواسطہ اور کسی تک بلاواسطہ ان لاہوری کھابوں کی خوشبو پہنچتی ہے۔۔۔۔۔۔اور فائدہ لینے والے چند یہ سمجھتے ہیں کہ اگر یہ

زمینی خدا ختم ہو گئے تو ان کے رزق سے برکت اٹھ جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طاقت اور اقتدار کی اس جنگ میں جن کو نفع ہے وہ کسی طرح سے بھی یہ نظام ختم نہیں ہونے دیں گے۔۔۔نقصان اگر کسی کا ہو رہا ہے تو پاکستان کا ۔۔۔۔۔۔تھوڑی دیر کے لئے اپنے گھر اور دروزے سے باہر کے پاکستان کے بارے بھی سوچئے۔۔۔۔۔مجھے پتہ ہے کہ آپ کو تو یہی چاہیے کہ آپ کی گاڑی کسی موڑ پر کوئی روک نہ پائے۔۔۔۔اگر کوئی سرکاری کارندہ آپ کے دائرہ اختیار میں پر مارنے کی جرات کرے تو اس کے پر کاٹ دئے جائیں۔۔۔۔لیکن ایسے کب تک چلے گا۔۔۔ایسا بھی ہو گا جب کوئی آپ سے طاقتور آ جائے گا۔۔۔جس کے پیسے آپ کے پیسوں سے زیادہ ہوں گے ۔۔۔جس کے ہاتھ آپ تک گردن تک پہنچ سکتے ہوں گے ۔۔۔تب آپ سوچیں گے کہ انصاف کیوں نہیں ہے ۔۔۔کیا اس دن سے پہلے انصاف کے لئے کوشش نہیں ہونی چاہیے۔۔۔۔ایک اپنے ذاتی فائدے کے لئے ہم کہاں تک آگئے ہیں۔۔۔اس کی حد یہ ہے کہ ہم اسی غنڈے کو سپورٹ کررہے ہیں جو سارے علاقے کو غیر متوازن کرتا ہے۔۔۔۔لیکن ہم صرف اس لئے اس کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ ہمارے ساتھ اچھا ہے ۔۔۔آپ کو اپنا بھائی بلاتا ہے۔۔۔۔۔کیا آپ اس کی طاقت، غرور۔اور ناانصافی کے ساتھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔آپ کی بہن محفوظ رہے اور کسی کی لٹ جائے تو خیر ہے۔۔۔آپ کی گلی پکی ہو اور کسی اورکا بچہ گٹر میں گر جائے تو خیر ہے۔۔۔۔۔۔
افسوس ہے کہ پڑھے لکھے ترین لوگ بھی ان کے چنگل میں پھنس چکے ہیں۔۔۔کیونکہ فی زمانہ عزت کا معیار ان غنڈوں سے اچھے تعلقات ہیں۔۔۔۔اور پڑھنا لکھنا تو سکھاتا ہی یہی ہے کیسے مشکل حالات میں جیا جاتا ہے۔۔۔اور ویسے بھی اتنی آبادی ہے ۔۔۔۔بندہ کس کس کے لئے پریشان ہو۔۔۔۔
بھاڑ میں جائیں سب۔۔۔میری گلی پکی ہے۔۔۔۔میری پشت پر ایم این اے ہے۔۔۔۔میرے ایک فون پر وہ میرے دروازے پر ہو گا۔۔۔۔مجھے پریشانی کاہے کی ہے۔۔۔میرا لیڈر وہی ہے جو میرے مسائل حل کرے گا ۔۔۔اور ملک تو پہلے بھی اللہ تعالی جی چلا رہے تھے اب بھی چلتا رہے گا۔۔۔۔۔۔

تبصرہ کریں

برائے مہربانی اپنا تبصرہ داخل کریں
اپنا نام داخل کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.