ایک اچھا شعر

0
3756

کبھی کبھی جو بات ہزار لفظوں سے نہیں بنتی ایک شعر اس کو اپنے اندر سمو لیتا ہے، کیونکہ میرا موضوع تحریرِ دل نشیں اور تقریرِ پر اثر رہا ہے اس لئے ان صفحات میں ان اشعار کو شیئر کرنے کی کوشش کروں گا جو اپنے اندر جہانِ معنی رکھتے ہیں، آپ بھی اس میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

1۔وقت کے ہاتھ قلم کرنے ہیں
روز ایک رات چرا لیتا ہے
2  بخشا ہے تم کو حسن ہماری نگاہ نے
ہم لے کے آئے ھیں تمہیں حدِّ غرور تک
3.ہم ہیں سوکھے ہوۓ تالاب پے بیٹھے ہوۓ ہنس
جو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں

4.

میں اور التجا ء کرم آپ سے کروں
یہ بھیک اسے دیجیے جس کا خدا نہ ہو

5.
تم محبت خرید لائے ہو —
گھر میں پہلے عذاب کیا کم ہیں
 
یہ اشعار دوستوں کی دیواروں سے چرائے گئے ہیں، جوں جوں آپ نئے اشعار شیئر کرتے جایئں گے توں توں یہاں اضافہ ہوتا جائے گا۔۔

تبصرہ کریں

برائے مہربانی اپنا تبصرہ داخل کریں
اپنا نام داخل کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.