ایگری ہنٹ کی ساتویں سالگرہ

0
1806
ایگری ہنٹ کو آغاز کئے سات سال بیت گئے، ہم نے کوشش کی کہ آپ کو زراعت کے متعلق جدید تر معلومات دیں، پچھلے سات سال ہمارا فوکس زراعت کا پڑھا لکھا طبقہ تھا، سٹوڈنٹ اور سکالرز تھے اس لئے گفتگو کا میڈیم بھی زیادہ تر انگریزی زبان میں ہی رہا۔ زراعت کے امتحانوں میں کامیاب ہونے والے بے شمار طالب علموں کے پیغامات مجھے یہ باور کراتے آئے ہیں کہ ہم درست سمت میں گامزن ہیں، لیکن پاکستان جیسی دھیمی سوسائٹی میں پرجوش لوگ اجنبی اجنبی سے ہی رہتے ہیں۔
پچھلے سات سالوں اپنے محدود وسائل میں اس ویب کو چلاتا آیا ہوں۔ لیکن مجھے روپوں سے زیادہ جس چیز کی چاہ رہی ہے وہ آپ کے قیمتی مضامین ہیں ، افسوس کے زراعت کے لئے لکھنے والے بہت کم ہیں، بہت سے موسمی لکھنے والوں سے جب مستقل لکھنے کی خواہش کی انہوں نے لکھنا ہی چھوڑ دیا۔ اب لوگ اپنی مرضی سے آرٹیکل بھیج دیں تو بھیج دیں ورنہ  مستقل لکھنے والوں کو مصروف رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
ویب سائٹس اور خصوصا علمی ویب سائٹس چلانا ایک جان جوکھوں کا کام ہے۔ جس کا صلہ لوگوں کی محبت اور پذیرائی کے سوا کچھ بھی نہیں۔
اب کے برس میری خواہش کہ ایگری ہنٹ عام کسانوں کی راہنمائی کے لئے بھی کام کرے، اس لئے آپ امید کر سکتے ہیں کہ ہم کافی مضامین اردو یا دیگر مقامی زبانوں میں شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ براہ کرم قلم اٹھائیے اور کسی بھی زبان میں لکھئے۔۔۔عام زبان میں عام کسان کے لئے لکھئے۔ آپ کی تحاریر کا انتظار رہے گا۔

پچھلے سات سالوں میں ایگری ہنٹ کا ساتھ دینے کا شکریہ۔
رمضان رفیق
بانی
ایگری ہنٹ
http://agrihunt.com/

تبصرہ کریں

برائے مہربانی اپنا تبصرہ داخل کریں
اپنا نام داخل کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.