تھی کہ اگر آپ ان دکانوں پر پارسل منگوائیں گے تو آپ سے ڈلیوری کی فیس نہیں لی جائے گی۔۔۔
تقریبا سال پہلے سے ڈنمارک کی ایک بڑی بنک نے نو کیش بنک کا سسٹم متعارف کروایا ہے(تاہم ابھی کیش دینے لینے والے بنک بھی موجود ہیں)، ہوسکتا ہے یہ سلسلہ پرانا ہو مگر میرے علم میں کچھ ایک سال سے آیا ہے، میں کچھ کیش لینے بنک گیا تو بنک نے کہا نہ یہاں کیش لیا جاتا ہے نہ ہی دیا جاتا ہے۔ کیش صرف مشینوں سے نکالا جا سکتا ہے، اور مشینیوں میں ہی جمع کروایا جاسکتا ہے۔ اس سے پہلے میرے مشاہدے میں ہے بنک مختلف یوٹیلیٹی بل بھی جمع کرنے کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے کیونکہ اگر کوئی یوٹیلٹی بل بنک کے توسط سے بنک میں آکر جمع کروایا جائے تو اس پر فیس لگتی ہے جبکہ اگراس کو آن لائن جمع کروایا جائے تو مفت ہے۔
اوپر بیان کی گئی باتوں کی وضاحت کی ضرورت محسوس ہو تو آپ سوال کر سکتے ہیں۔۔۔