Home Uncategorized تحریک انصاف ڈنمارک کی فنڈ ریزنگ

تحریک انصاف ڈنمارک کی فنڈ ریزنگ

0
تحریک انصاف ڈنمارک کی فنڈ ریزنگ
راحیل ملک، ٹیپو بھائی، مرزا اسد 

جمعہ کی شام تحریک انصاف ڈنمارک نے الیکشن کے لئے ایک فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا تھا۔۔۔۔اسی شام انصاف ریڈیو کے لئے اس پروگرام کی لائیو کوریج کی ذمہ داری مجھ پر تھی اس لئے مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے جانے کا منصوبہ بنایا۔۔۔میرا خیال تھا کہ میں ان چند لوگوں میں سے ہوں گا جو ہال میں پہنچے ہوں گے۔۔۔لیکن آدھا گھنٹہ پہلے ہال کے دروزے پر دروازہ توڑ قسم کا رش تھا۔۔۔۔کچھ لوگوں سے درخواست کرکے کہ مجھے کچھ انتظامات کرنے ہیں اس لئے اندر جا لینے دیں، اس لمبی قطار میں جگہ بنائی۔۔۔ہال کے اندر ایک عید کا سماں تھا۔۔۔میں لوگوں کی اس طرح کی شرکت کی بالکل امید نہ رکھتا تھا۔۔۔لیکن یہاں جو حالات تھے کہ بیان سے باہر ہیں۔۔۔پچھلے تین سالوں میں کسی بھی سیاسی جماعت کا یہ سب سے بڑا اجتماع تھا۔۔۔۔انتظامیہ کے مطابق انہوں نے پانچ سوکے قریب ٹکٹ فروخت کئے تھے لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی تھے جو اسی موقع پر آئے تھے۔۔۔۔ہال کی کرسیاں کم پڑ گئی ۔۔۔اور انتظامیہ اس میں اتنی الجھی ہوئی تھی کہ مجھے انٹرنیٹ کے حصول کے لئے کافی دشواری ہو رہی تھی ۔۔۔لیکن بھلا ہو امجد خان اور خلیل بیگ صاحب جن کی محبت اور محنت سے مجھے انٹرنیٹ کا رابطہ مل گیا ۔۔۔۔لیکن ادھر سے انصاف ریڈیو کا طے شدہ پروگرام بھی آغاز ہو چکا تھا۔۔۔۔کچھ لوگوں سے لائیو گفتگو کو انصاف ریڈیو کا حصہ بنایا گیا ۔۔۔لوگوں کی باتوں میں سچائی اور آنکھوں میں جذبے تھے ۔۔۔۔وہ یہاں بیٹھ کر نئے پاکستان کی آمد اور آہٹ کی دستک سن رہے تھے۔۔۔۔۔پاکستان سے باہر پاکستانی جس انداز میں پاکستان کے بارے متفکر رہتے ہیں اس احساس کو کوئی پردیسی ہی محسوس کر سکتا ہے۔۔۔اور اس اجتماع کو دیکھ کر احساس ہو رہا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔۔۔۔تحریک انصاف ڈنمارک کا ٹارگٹ تقریبا دو لاکھ ڈینش کرون کا تھا۔۔۔۔پاکستانی روپوں میں تقریبا چونتیس لاکھ روپیہ بنتا ہوگا۔۔۔۔ابھی تحریک کے ڈنمارک کے صدر جناب ثاقب تسنیم سے پتا چلا ہے کہ وہ اس ٹارگٹ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔۔۔جن لوگوں نے وعدے کئے ہیں اگر وہ اپنے وعدے وفا کردیں تو آنے والے ہفتے میں یہ رقم پاکستان تحریک انصاف کو روانہ کر دیں گے۔۔۔۔

خلیل بیگ ان ایکشن

اس خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر تحریک انصاف ڈنمارک مبارکباد کی مستحق ہے۔۔۔ایسی مصروف دنیا  میں لوگوں کو کسی جذبے کے تحت اکھٹا کرنا یقینا قابل ستائش ہے۔۔

رمضان رفیق، میاں طارق، عدیل اصغر

وہیل چئیر پر آئی ایک خاتون

ایک منظر

خواتین اور بچے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.