ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک ذیلی تنظیم انٹرنیشنل ایجنسی آف ریسرچ آن کینسر کے مطابق سرخ گوشت اور پراسیسڈ گوشت کینسر پھلانے کا ذریعہ ہو سکتا ہے۔ دس ممالک کے بائیس ماہرین کی نگرانی میں تیار ہونے والی اس رپورٹ میں خصوصی طور پر بڑی آنت کے کینسر اور عمومی طور پر پراسٹیٹ اور پینکریاز کے کینسر کا ریڈ میٹ سے تعلق جانچنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ریڈمیٹ کے حوالے سے کینسر پیدا کرنے کے کچھ شواہد ملے ہیں اور جبکہ اس کو ایسے عوامل پیدا کرنے کی وجہ گردانا گیا ہے جو کہ کینسر کی وجہ ہو سکتے ہیں۔
جبکہ پراسیسڈ گوشت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 50 گرام پراسیسڈ گوشت روزانہ کا استعمال بڑی آنت کے کینسر کو پیدا کرنے کا اندیشہ 18 فیصد بڑھا سکتا ہے۔
اگر گوشت کی مقدار بڑھا دی جائے تو کینسر کا خدشہ بھی بڑھ سکتا ہے۔