اگر آپ کو ناظرین سے خوف آتا ہے تو سٹیج فوبیا کے بارے دئے گئے بلاگ سے مدد لے سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ انٹرویو
تعارف کے بعد عمومی طور پر آپ کے حصے میں تین چار سوال ہی آتے ہیں۔ اب یہ سوال کس قسم کے ہو سکتے ہیں ان کا انحصار مندرجہ ذیل باتوں پر ہے۔
پوسٹ کا نام کیا ہےـ ؟ کون سا خاص محکمہ ہے؟ جیسے
زراعت آفیسر پلانٹ پروٹیکشن۔
زراعت کے متعلق عمومی معلومات اور پلانٹ پروٹیکشن کے متعلق خصوصی معلومات۔۔۔۔۔۔۔پھر آپ کو پلانٹ پروٹیکشن کی بنیادی اصطلاحات سے ضرور آشنا ہونا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔زراعت آفیسر کے ایک جنرل انٹرویو کے لئے مندرجہ ذیل سوالات متوقع ہیں۔
آپ کے خیال میں زراعت کیا ہے؟؟؟؟
اگرانومی کسے کہتے ہیں؟
آپ کے علاقے میں فلاں فصل ہوتی ہے اس کا سیڈ ریٹ کیا ہوتا ہے؟؟
میجر پیسٹ اور پرابلم کیا ہے؟؎
ملکی سطح پر زراعت کو درپیش مسائل کیا ہیں؟
متعلقہ پوسٹ کے آپ سے مطابقت کیا ہے؟
آپ کی خوبیاں کیا ہیں؟
آپ کی خامیاں کیا ہیں؟
عمومی طور پر یہ انٹرویو بہت لمبے نہیں ہوتے اس لئے تھوڑے سے وقت میں آپ نے اپنی مہارت دکھانی ہوتی ہے۔ اس انٹرویو کی تیاری کیسے کی جائے۔
سب سے اہم آپ کی متعلقہ فیلڈ اور پوسٹ ہے۔ آپ کو اپنے میجر کے بارے میں موٹی موٹی باتوں کا پتا ہونا چاہیے۔ اگر آپ کا میجر کوئی اور ہے اور پوسٹ کوئی اور تو ان دونوں کا آپس میں کیا رابطہ ہے اس کا پتہ ہونا چاہیے۔ اپنے علاقے اور پوسٹنگ کے علاقے کی زراعت کا علم ہونا چاہیے۔ پاکستان کی چار پانچ بڑی فصلوں کی پروڈکشن ٹیکنالوجی پر عبور ہونا چاہیے۔ ان فصلوں کے مسائل اور اور مینجمنٹ کا بھی پتا ہونا چاہیے۔ ۔۔۔یہ باتیں آپ کراپ پروڈکشن نامی کتاب سے پڑھ سکتے ہیں۔ ۔۔۔یا جنرل ہارٹیکلچر۔۔۔یا سوائل ساینس ۔۔یا جو بھی آپ کے میجر سے متعلق منظور شدہ کتاب ہے۔
اخبار کے زرعی صفحہ کا مطالعہ شروع کر دیں، زمیندار دوستوں سے گپ شپ لگائیں۔۔۔اصل زمینی مسائل کیا ہیں؟ ملکی مسائل جیسے۔۔۔۔۔پیداوار کم کیوں ہے؟ تکنکی مسائل کیا ہیں؟ جیسے زمین کا تقسیم در تقسیم ہو کر ناقابل زراعت اراضی بنتا چلا جانا۔۔۔پانی کی تقسیم اور خاصیت کے مسائل۔۔۔۔۔زمین کی ساخت کے مسائل؟ اور آج کل کے حالات میں سیلاب کیوجہ سے زراعت کو نقصانات اور اس کا ازالہ۔۔۔۔ایسی جنرل معلومات کے لئے اخبارات کا مطالعہ کریں۔ ۔۔۔۔اور مختلف ملکی معامالات پر اپنی ویب ایگری ہنٹ پر خبریں اور آرٹیکل چھاپتے رہتے ہیں۔ کم از اکم ان کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔
زراعت کی بنیادی معلومات کے لئے بیسکس آف ایگریکلچر کےآن لائن اور آف لائن ایڈیشنز کی مدد لی جا سکتی ہے۔