پھر جب ایسے بے منہ لوگوں کو کوئی منہ نہیں لگاتا تو آپ کے مفت کے دشمن بن جاتے ہیں۔۔۔۔۔بے نام دشمن۔۔۔۔۔مجھے ایسا بھی محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں اکثر لوگ اختلاف رائے کی عزت کرنے کے قابل نہیں ہو پائے ہوتے اس لئے لوگ اپنا نام ظاہر نہیں کرتے۔۔۔۔جیسے میں کسی کی اصلاح کرنا چاہتا ہوں، میں اسے سمجھاتا ہوں لیکن مجھے یہ ڈر ہے کہ یہ الٹا میرا دشمن ہو جائے گا تو اس لئے میں اپنانام نہ بتاوں بلکہ اس کو سیدھا راستہ دکھا دوں؟؟؟؟
مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ یہ بے نام کی بے اعتباری ہے جو اسے آپ پر ہے ۔لیکن دلیل یہ بھی ہے کہ اگر آپ اخلاق کی اس مقام پر ہیں جہاں آپ دوسروں کو تبلیغ کرنا فرض سمجھتے ہیں تو تھوڑا حوصلہ تو کیجئے؟ میری رائے غلط ہو سکتی ہے اور بہت زیادہ غلط بھی لیکن میں خود کو اس قابل ضرور سمجھتا ہوں کہ اپنی غلطی کو تسلیم کر لوں۔۔۔۔کیا ہمارے بے نام دوست بھی ایسا ہی سمجھتے ہیں۔۔۔تمام بے نام اور بےشکل مفکرین، اور دانشوروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی پردہ نشینی کی وجہ تو بتا ہی دیں۔۔۔۔
نوٹ
وقت کرتا ہے پرورش برسوں
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
میاں رمضان آف جامعہ زرعیہ الفیصل آباد۔
اتنے دانشور تو آپ بھی ھیں کہ یہ سمجھ سکیں کہ پورا نام پتہ بھرنے سے اینونایمس کا آپشن استعمال کرنا زیادہ آسان ھوتا ھے۔
آپ کی اس پوسٹ کا شان نزول جوکمنٹ بنے ھیں، ان کے مواد سے سو فیصد متفق ھوں۔
آپ بوت مچور بلاگ لکھتے ھیں، لکھتے رھیں۔
یہ سارے کمنٹ صرف آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے کیے جارھے ھیں تاکہ آپ غصہ کھا کر اپنی بلاگنگ کے گھوڑے کو ایڑ دیں۔
بہت شکریہ جناب عالی۔۔۔۔۔وہ کمنٹس کسی کی رائے سمجھ کر میں نے ڈیلیٹ نہیں کئے ، یہ اس بات کا اظہار ہے کہ میں لوگوں کی رائے کا احترام کرتا ہوں، ، میں وقت کے کسی خاص لمحے میں کسی خاص قسم کی جذباتیت کی رو میں بہہ سکتا ہوں، بہک سکتا ہوں۔۔۔۔لیکن میری ذات یا کسی کی ذات کے بارے ججمنٹل ہونا مناسب نہیں۔۔۔۔۔
اور ہاں حوصلہ افزائی کا شکریہ۔۔۔نجانے کیوں لگتا ہے آپ سے پیار ہو جائے گا۔۔۔اپنی خیر منائیں۔