Home Uncategorized پی کے فلم ۔۔۔ہمارا تبصرہ

پی کے فلم ۔۔۔ہمارا تبصرہ

0
پی کے فلم ۔۔۔ہمارا تبصرہ
فلمیں دیکھنے کا شوق کبھی رہا نہیں، لیکن کچھ ایک آدھ مہینے سے ایک مفت فلمیں دکھانے والی ویب سائٹ ہاتھ آئی ہے تو مال غنیمت جان کر دھڑا دھڑا فلمیں دیکھنا شروع کر دیں، ذہن میں دور کہیں یہ خیال بھی تھا کہ جیسے ایک تصویر کئی الفاظ لئے ہوئے ہوتی ہے ایسے ہی ایک فلم کئی کتابوں کا نچوڑ۔۔۔۔۔اور کچھ فلمیں اور کچھ فقرے سن کر ایسا ہی لگا کہ پوری کتاب ہی لکھ ڈالی گئی ہے، ایک باورچی بننے کے خواہشمند چوہے کی کارٹون فلم کا پہلا تعارفی فقرہ۔۔۔یہ میں ہوں ایک چوہا۔۔اس کا مطلب ہے کہ میری زندگی ایک مشکل زندگی ہے۔۔۔اور دیگر بے شمار خوبصورت جملے۔۔۔۔خیر کہیں ان خوبصورت جملوں میں بھٹک کر نہ رہ جاوں۔۔۔

پی کے نامی فلم کا چرچا کافی دنوں سے خبروں میں سنا، ہندو انتہا پسند اس کو پسند کی نگاہ سے نہیں دیکھ رہے، لیکن اس فلم کے نام کے انتخاب سے ہی مجھے ایک پریشانی لاحق تھی کہ اس کا تعلق کسی نہ کسی صورت پاکستان سے ضرور جڑا ہو گا، اور ٹریلر سے کچھ ایسا شائبہ بھی ہوا کہ پی کے جن معنوں میں استعمال ہو رہا ہے۔۔ان کا مطلب کوئی مست، یا پاگل قسم کا انسان ہے، میرے اندر دور کہیں ایک سازشی تھیوری کے بیچ بھی کچھ پھول پتے نکالنے لگے تھے۔۔۔اس لئے میں اس کو دیکھنا مناسب سمجھا، ۔۔لیکن اچھا ہوا وہ نہیں تھا جس کا مجھے گمان گذرا۔۔۔لیکن کسی حد تک میرا شک درست تھا کہ پاکستان سے محبت کا اظہار کسی نہ کسی صورت میں موجود تھا، پاکستانی لڑکا، مسلمان لڑکا، انڈین لڑکی اور ہندو لڑکی انڈین فلموں کی محبت کے لئے ناموزوں جوڑے تصور ہوتے ہیں اس لئے اس فلم کو مختلف بھی کہا جا سکتا ہے،
 فلم کا پلاٹ ۔۔۔ایک غیر زمینی مخلوق ٭عامر خان٭ کے گرد گھومتا ہے ، جو اپنے زمین کے سفر میں اپنا ریموٹ کھو بیٹھتا ہے، انسانوں کی زبان اور عادات سیکھ لیتا ہے، ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر دلوں کے بھید جاننے کی اہلیت رکھتا ہے، زمین پر خدا کی تلاش میں مندر، مسجد، گرجا، اور ہر قسم کی عبادت گاہوں کا چکر لگاتا ہے، تاکہ خدا اس کی مدد کرے اور اور اس کا ریموٹ واپس دلا دے، خدا کی تلاش میں پوسٹر ٹرین پر بانٹے ہوئے اس کی ملاقات ایک بیلجئم پلٹ ٹی وی اینکر سے ہوجاتی ہے، جو اس کی کہانی سننتی ہے، پی کے جی رائٹ کال اور رانگ کال کی تھیوری پیش کر کے سارے ملک کے چہیتے بن جاتے ہیں، مذہب کے ٹھیکداروں کو علی الاعلان چیلنچ کرتے ہیں اور بالاخر پی کا ریموٹ اور اینکر کا میاں مل جاتے ہیں۔۔۔
انگریزی فلموں کے برعکس فلم کافی لمبی چوڑی ہے۔۔۔جس میں کافی سارے گلوکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں، اگر ان سب کے گانے گذار بھی دئے جائیں تو بھی اس کو دیکھنے کے لئے دو گھنٹے کا وقت درکار ہے۔
عامر خان کی اداکاری قابل ستائش ہے، کہانی میں کہانی کا عنصر پایا جاتا ہے، وقت ملے، ویب سائٹ کوئی لنک دے دے تو وقت ضائع کرنے میں کوئی حرج نہیں۔۔۔۔
فلم کے متعلق مذید معلومات کے لئے ویکی پیڈیا کے اس لنک سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ http://en.wikipedia.org/wiki/PK_%28film%29

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.