اس سالانہ کیمپ کے علاوہ کئیر ویلفئیر کے زیر اہتمام دو ڈسپنسریاں سارا سال کام کرتی ہیں ان ڈسپنسریز میں بیس روپے کی پرچی کے عوض چیک کیا جاتا ہے اور دو دن کی دوا مفت دی جاتی ہے۔ ایک ڈسپنسری اپنی پرچی فیس کے علاوہ ادویا اور سٹاف کی تنخواہوں کی مد میں ایک لاکھ ماہانہ کے قریب اخراجات کرتی ہے۔ یہ سارے اخراجات خاندانی ذرائع، دوست احباب کے مدد کے توسط چلائے جاتے ہیں۔
اس سالانہ کیمپ کے موقع پر احباب سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس کام میں ہمارا ہاتھ بٹانے کے لئے آگے بڑھیں۔ پچھلے پانچ سالوں میں کسی دفعہ بھی باقاعدہ طور پر میں نے دوستوں کے سامنے ڈسپنسری کی مدد کے حوالے سے درخواست نہیں گذاری، لیکن اب میں محسوس کرتا ہوں کہ ہمارے کام میں وہ شفافیت موجود ہے کہ دوستوں سے کہا جا سکے کہ اس کام میں ہمارا ہاتھ بٹائیں،
پچھلے سال کی میڈیکل کیمپ کی سرگرمیوں پر نظر دوڑانے کے لئے ہمارے فیس بک کے پیچ پر جائیں
https://www.facebook.com/pages/carewelfareorg/291016790948087
اگر پسند آئے تو لائک بھی کر سکتے ہیں۔ ڈسپنسری کی مدد کے لئے ہماری ویب سائٹ پر موجود معلومات سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی دوست خود سے کوئی دوا گفٹ کرنا چاہیں تو وہ خود دوا خرید کر بھی دے سکتے ہیں۔
ڈسپنسری کی ویب سائٹ کا لنک یہ رہا
http://carewelfare.pk/