کئیر ویلفیر ڈسپنسری چیچہ وطنی ۔ پانچواں سالانہ میڈیکل کیمپ

0
1434

کئیر ویلفیر ڈسپنسری چیچہ وطنی اپنا پانچواں سالانہ  میڈیکل کیمپ منعقد کروانے کی جانب گامزن ہے،امید واثق ہے کہ اس دفعہ نو مارچ کو کیمپ لگایا جائے گا۔۔۔۔ہر سال کی طرح مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹرز کو دعوت دی جائے گی۔۔
گذشتہ سالوں میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کے داران اوسطا پندرہ سو مریضوں کا طبعی معائینہ کیا گیا۔ اور ان کو ادویات کی فراہمی بھی مفت کی گئی۔ پچھلے سال پانچ سو نظر کی عینکیں بھی مفت بانٹی گئیں۔

حیات آباد ڈسپنسری 

کئیر ویلیفئیر ہماری فیملی کی ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔ والد مرحوم کی یاد میں بنائی جانے والی یہ ڈسپنسری جس میں مریضوں کو دس روپے کی پرچی کے عوض چیک بھی کروایا جاتا ہےاور ابتدائی دو دنوں کی دوا بھی مفت دی جاتی ہے۔ گذشتہ سال ڈسپنسری کی حیات آباد برانچ کا افتتاح کیا گیا تھا۔
ڈسپنسری کا سالانہ کیمپ نشتر میڈیکل کالج کے دوستوں کی محبتوں کا مرہونِ منت ہے۔۔۔ہمارے بڑے بھائی ڈاکٹر اویس نشتر میڈیکل کالج سے گریجویٹ ہیں تو ان کے دوست، جونئیر اور آجکل کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ہماری ایک آواز پر تمام مصروفیات کو پس پشت ڈال کر ہمارا ہاتھ بٹانے چلے آتے ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز فرام نشتر 

 میڈیکل کیمپ اور ڈسپنسیری کے اخراجات فیملی اور فیملی دوست مل جل کر اہتمام کرتے ہیں۔۔۔گذشتہ چار سالوں میں میری ذمہ داری بس سالانہ ایک ای میل تک ہی محدود رہی ہے ۔ کہ بس ایک کیمپ کے انعقاد کی ای میل اور پھر شکریہ کا ایک خط۔۔۔لیکن پچھلی عید پر بڑے بھائی سے وعدہ کیا تھا کہ اب باقاعدگی سے ڈسپنسری کے فنڈ میں حصہ بھی ڈالوں گا۔۔۔اس سے پہلے میں اپنے احباب سے اس لئے بھی نہیں کہتا آیا کہ میں بذات خود اس کام میں پیسوں کی صورت میں زیادہ حصہ نہیں ڈالتا آیا ۔۔۔لیکن اب کے برس میں اتنا حصہ ضرور ڈالوں گا کہ اپنے احباب سے کہہ پاوں کے اگر وہ مناسب سمجھیں تو ہمارے اس پراجیکٹ میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔

یہ ویڈیوز کسی حد تک منظر کشی کرتی ہیں کہ میڈیکل کیمپ میں کس طرح سے لوگ آتے ہیں۔۔۔۔اپنی مدد آپ کے تحت محلہ دار نوجوانوں کی مدد حاصل کی جاتی ہے۔ اس لئے نیک نیتی کے معیار پر ہی پرکھا جائے تو اچھا ہے۔
ڈسپنسری کے حوالے سے مزید معلومات آپ اس کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ کئیر ویلفیر ڈسپنسری ویب

تبصرہ کریں

برائے مہربانی اپنا تبصرہ داخل کریں
اپنا نام داخل کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.