ہیلے تھورنگ شمتھ۔۔۔۔۔ڈنمارک کی موجودہ وزیراعظم

0
1122

ڈنمارک کی موجودہ وزیراعظم کا نام ہیلے تھورنگ شمتھ ہے۔۔۔یہ سن دو ہزار گیارہ سے ڈنمارک کی وزیراعظم ہیں۔ پچھلے دنوں نیلسن مینڈیلا کے مرنے کی سرکاری تقریبات کے دوران ان کی صدراوباما اور ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ خود سے بنائی گئی تصاویر کو میڈیا میں کافی پذیرائی ملی۔۔۔۔بہت سے لوگوں کو یہ بچپنا لگا۔۔۔اور سنا گیا ہے کہ امریکی خاتون اول تو اس معاملہ کو کافی سنجیدہ لے گئیں۔۔یار لوگوں ایسی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جس میں مشعل نے اپنے میاں صاحب کی کرسی ہی بدلوا دی ہے۔۔۔۔

تصویر میں خاتون اول کےچہرے پر مینڈیلا کے مرنے کا دکھ۔۔۔

  لیکن میں کافی دیر سے گوگل پر وہ تازہ ترین تصویر ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا تھا جس تصویر میں ہیلے تھورنگ اپنے گھر کے سامنے سے برف صاف کر رہی ہے۔۔۔۔۔سردیوں میں جب برف باری ہوتی ہے تو بلدیہ ہر ذمہ دار شہری سے امید کرتی ہے کہ وہ اپنے گھر کے سامنے سے پیدل یا سائیکل سے گذرنے والوں کا راستہ صاف کرے۔۔۔اور بڑے بڑے گھروں میں اکیلے رہنے والے بوڑھوں کے لئے برف باری کا موسم ایک بڑی ذمہ داری یہی لاتا ہے کہ انہیں اپنے گھر کے سامنے سے برف بھی صاف کرنا پڑتی ہے۔۔۔۔
میں اس گلی کے پاس سے کئی دفعہ گذرا ہوں، جہاں ڈنمارک کی وزیر اعظم رہتی ہے۔۔اس کے گھر کے چاروں طرف نہ کوئی باڑ ہے نہ راستہ بند کرکے اس کی سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔۔۔بس ایک آدھ دربان قسم کا سیکورٹی کا بندہ ضرور مہیا کیا گیا ہے۔۔۔۔
اور برف باری کے ان دنوں میں اپنے گھر کے سامنے سے برف صاف کرنے کا سبق وزیراعظم ابھی تک نہیں بھولی۔۔۔نجانے ہمارے ملکوں میں اس برانڈ کے وزیراعظم کب دستیاب ہوں گے۔۔۔سنا ہے دہلی میں عام آدمی کی پارٹی اس نقش قدم پر چلنے کے لئے کوشاں ہے۔۔۔۔

تبصرہ کریں

برائے مہربانی اپنا تبصرہ داخل کریں
اپنا نام داخل کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.