کل میٹرک کے نتائچ آئے تو ایک فیس بک کے دوست نے کسے دوسرے دوست کے بیٹے کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ، میں فلاں دوست ڈاکٹر جو اسلامی ہومیوپتھک ڈاکٹر ہیں ان کے بیٹے کو میٹرک میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، کل ہی کے روز ساہیوال کے نام ایک فیس بک پیج پر ساہیوال کی ٹی ایم اے کی طرف ایسی کالونیوں کی فہرست پیش کی گئی تھی جن کالونیوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ ان کالونیوں کے ناموں میں بہت سے نام مذہبی تڑکا لئے ہوئے ہیں۔
زم زم ٹاون
فیض مدینہ
الحرم بلاک
مدینہ ٹاون
وہ پچھلے دنوں حدیبیہ پیپرز مل کا قصہ بھی سنا ہو گا، یہ سب دو نمبروں کو کو اسلام بیچنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، ابھی احسن اقبال کا بیان سونے پر سہاگہ ہے۔ کہ میرا مدینہ کا اقامہ نکل آیا ہے تو مجھے اس پر کوئی رنج نہیں کوئی بھی شخص شہر نبی کا باسی بننا چاہے گا، اس پر کسی نے بہت خوبصوت کمنٹ کیا ہے کہ یہ ایسے ہی ہے جیسے کوئی جیب تراش پکڑا جائے اور کہے کہ میری جیب سے قائد اعظم کی تصویر نکلی ہے اس لیئ مجھے کوئی شرمندگی نہیں۔