ڈینش، ڈنمارک کی سرکاری زبان ہے، تقریبا سبھی باشندے یہ زبان بولتے ہیں، فیرو آئی لینڈ کے لوگ فیرسک، اور گرین لینڈ کے لوگ گرونلینڈسک زبان بولتے ہیں۔ سن 1973 سے جب سے ڈنمارک ای سی جو بعد میں ای یو، یعنی یورپی یوننین بنا، اس کی اکٹھے کام کرنے کی ایک آفیشل زبان ہے۔
ڈینش تاریخی طور پر نارڈکس میں 200 اے ڈی سے 1200 تک بولی جانے والی عام زبان تھی، یہ ایک حقیقی زبان ہے جس کا اپنا رسم الخط ہے۔ خصوصی طور پر جرمن سے یہ زبان متاثر ہوئی، لیکن اس پر فرنچ اور لاطینی زبان کے بھی اثرات ملتے ہیں۔
زبان کی مشترکہ تاریخ کی بنا پر اکثر ڈینش، سویڈش اور نارویجئن ایک دوسرے کو سمجھ سکتے ہیں۔ گو کہ پچھلے چالیس سالوں میں بہت سے لوگ ہجرت کر کے ڈنمارک آئے لیکن زبان میں زیادہ تبدیلیاں نہیں آئیں۔ جیسے دنیا زیادہ انٹرنیشل ہوتی گئی ، ڈینش میں انگریزی کے کئی الفاظ آئے، ان کو زیادہ تر تجارت اور آئی ٹی میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔
سن 1955 سے ڈینش لینگوئچ کونسل زبان کی ترقی پر نظر رکھ رہی ہے، اس بورڈ نے ایک ایسا ذخیرہ الفاظ یا ڈکشنری بنائی ہے جسے ڈنمارک کی آفیشل ڈکشنری کہا جا سکتا ہے تا کہ درست زبان لکھی جا سکے۔