Home سماجی کیا فیس بک آپ کو استعمال کر رہی ہے؟

کیا فیس بک آپ کو استعمال کر رہی ہے؟

0
کیا فیس بک آپ کو استعمال کر رہی ہے؟

فیس بک کی پہنچ مر چکی، آپ ہزاروں دوست رکھتے ہیں، لیکن آپ کی بات درجنوں تک پہنچ رہی ہے، میری ایک تصویر جس کو سب سے زیادہ لائک ملے ہوں گے وہ نو سو کے قریب ہوں گے، پانچ ہزار دوستوں میں نو سو لائک کچھ اتنے زیادہ بھی نہیں ہوتے لیکن فیس بک نے اپنی ریچ اس سے بھی بہت کم کردی ہے، میں نے پچھلے دنوں پروفائل پکچر بدلنے کے کچھ تجربات کئے، اڑھائی سو سے تین سو پروفائل پکچر لائک، پچاس ساٹھ پوسٹ لائک، پچاس ساٹھ تبصرے اور بس۔

ایک عام فیس بک استعمال کرنے والا شاید اس بات کو سمجھ ہی نہیں پاتا کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، فیس بک آئے دن اپنا الگردھم بدلتی رہتی ہے۔ جیسے آجکل اگر آپ اپنی پوسٹ میں کوئی لنک یا ویڈیو پوسٹ کردیں گے تو وہ پوسٹ زیادہ لوگون تک پہنچے گی ہی نہیں۔

اگر آپ نے زیادہ لوگ ایڈ کرنے کے لئے فیس بک کا ذاتی یا کاروباری صفحہ بنا رکھا تھا تو اس کی ریچ تو اور بھی کم کردی گئی ہے۔ میرے بلاگ کے صفحے پر چوالیس ہزار لوگ ہیں لیکن یہاں پر ایک تصویر کبھی سو لائک تک بھی نہیں جاتی، تبصرے دس سے نہیں بڑھتے۔ یعنی کبھی کبھی تو گلہ ہونے لگتا ہے کہ اتنے لوگوں کا پیچ ہے تو اور کوئی بھی آپ کی پوسٹ کر رسپونڈ نہیں کر رہا۔ سچ تو یہ ہے کہ ہم فیس بک استعمال نہیں کر رہے، فیس بک ہمیں استعمال کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.