بی زیڈ یو کی بس سروس

0
1770
آج بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی
بس شٹل نے یونیورسٹی کے اندر ایک طالبہ کو کچل کر رکھ دیا، چھ ماہ پہلے جب پاکستان
آیا تھا تو اسی جامعہ کی باکمال سروس نے موڑ موڑتے ایک سوار طالبہ کو سڑک پر گرا دیا تھا، اسی سال کے اندر جامعہ کی چاردیواری میں دو سائیکل چلاتے بچے بھی اسی بس سروس کی
زد میں آ کر ہلاک ہونے کی خبر بھی سنائی دی ہے، آج جامعہ میں ہڑتال ہوئی، کلاسز نہ
ہوئیں، امتحان منسوخ ہوئے، پھر یہی قاتل بسیں یونہی دندناتی رہیں گی، اور کوئی جامعہ
کے اندر ان بسوں کو لگام نہیں دے پائے گا، کیا کوئی پاکستانی سپیڈ لمٹ کے مطلب کو سمجھنے
کی جسارت کرے گا، کیا سڑک پر آنے کے لئے جو دانشمندی درکار ہے کوئی سکول اس کو اپنے
سلیبس کا حصہ بنائے گا؟

تبصرہ کریں

برائے مہربانی اپنا تبصرہ داخل کریں
اپنا نام داخل کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.