پاکستان کا سفر کسی خواب کے سفر کی طرح تھا، جس میں بس چند گھنٹوں میں آدمی دنیا گھوم آتا ہے، اٹھارہ فروری سے اٹھارہ مارچ تک کے چند دن گھنٹوں کی طرح گذر گئے، کسی ہوا کے گھوڑے پر بیٹھ کر دوستوں سے ملا، ٹیلی فون پر باتیں کی، اور کئی سے اگلی ملاقات کے وعدے کئے، اور بنا ملے ہی واپس لوٹ آیا۔۔۔۔۔۔۔۔
انیس فروری پاکستان پہنچا، ایک رات لاہور ٹھہرا، اگلی رات اوکاڑا اس سے اگلی رات چیچہ وطنی اور اگلے پانچ دن ملتان جہاں ایک انٹرنیشنل کانفرنس بھی تھی، انہی پانچ دنوں میں ہمارے دوست ساجد صاحب کے بھائی کا ولیمہ بھی تھا جو خان پور تھا اس سے بھی ہو آئے، پھر واپس چیچہ وطنی اور چار دن بعد پھر ملتان، جہاں اپنے گھر کی بنیاد رکھنی تھی، لوگوں سے ملنا تھا اور کسی ٹھیکدار کو ڈھونڈنا تھا، میاں نجم صاحب کی محبت ملتان کے ہر سفر میں ساتھ رہی، مکان کے سارے کام ڈاکٹر بنیامین کے کندھوں پر ڈال آئے، واپس چیچہ وطنی اور پھر فیصل آباد ہماری ایگری ہنٹ کی سالانہ میٹنگ ، فیصل سے لاہور اورکیونکہ بڑے بھائی ناروے سے تشریف لا رہے تھے ، دو دن وہیں ٹھہرے اور پھر چیچہ وطنی، وہاں سے ایک دن ساہیوال گئے ایگری ہنٹ کی پاکستان میں رجسٹریشن کے لئے غلام رسول صاحب کی محبتوں کے مقروض ہوئے، وہاں رانا عاصم ندیم صاحب سے ملاقات ہوئی، اسی شام پھر ملتان ، تین دن ملتان ٹھہرا، پھر چیچہ وطنی اور پندرہ فروری کو سالانہ فری میڈیکل کیمپ تھا، مدثر حفیظ صاحب سرگودھا سے تشریف لائے اور ہمارے فروٹ فار لائف پراجیکٹ کے لئے سنگترے کے نوے پودے لائے، یہ پودے ہمارے فیلو میاں راشد صاحب کی عنایت تھے، جن کے پیسے ابھی تک ادا کرنے ہیں، پندرہ کی شام کو لوہور واپسی ہوئی،، سولہ اور سترہ فوڈ سائنس کی ایک کانفرنس میں شرکت کی، اور اٹھارہ کی صبح پھر واپسی۔۔۔۔
راستوں میں میاں چنوں سے گذرتے ہوئے کاشف یوسف صاحب کو سٹرک پر بلا کر ملاقات کی اور رانا اکرام سے بھی ایسی ہی ملاقات کی خواہش تھی لیکن وہ اپنی کسی میٹنگ کی وجہ سے نہ آ سکے۔۔۔۔
آنے سے ایک دن پہلے ایگری ہنٹ اور آر این اے سروسز سے ایک ایم او یو دستخط کیا۔۔۔۔۔اسی دن اپنے پرانے فیلو غلام مصطفی صاحب سے ملاقات ہوئی جنہوں نے ایگری ہنٹ کے لئے مختلف ایگری کمپنیوں سے اشتہارات لینے میں مدد کا وعدہ کیا، اسی دن ایگریگا کمپنی کے مالک فرحان عزیز صاحب سے ملاقات ہوئی اور یگری ہنٹ کے لئے پہلا اشتہار فائنل کیا گیا۔۔۔۔۔۔
اپنی چوتھی کتاب ڈنمارک میں ڈرائیونگ کی پروف ریڈنگ مکمل کی۔۔۔
اس سارے سفر میں بہت سی تصاویر بنائی۔۔۔جو لوگ یاد دلا رہے ہیں۔۔۔۔ان سب کے لئے اس سفر کی تصاویر پیش خدمت ہیں۔
with Farhan aziz,CEO Agrica (first sponsor for Agrihunt) |
with Eng.Zulfiqar and Furrukh Shahbaz near Bagh-eJinnh Lahore |
my this year collection for charity , 8100DKK |
pleasant meeting with Dr.Jawad and Mian Najam |
morning in BZU Multan |
with old fellow shinawar |
conference for malnutrition |
with Masood Chuhan and agrihunt team |
with great friend Mian Najam |
Zeeshan shah – a talented young man |
with LSIJ Patron Abdul Razzaq somro and sungro team |
Golden 1000 days team |
Daughters of Mian Najam Zainab and maryum |
Ali Zain chotty Mian sb |
evening near Khanpur |
at sajid s bro walima |
with Sajid |
with Dr.Arbab and Dr.Amir Habib finalized publih manual under banner of agrihunt |
Care welfare free medical camp start |
Imran bahi, awais bahi and Mudassar hafeez |
fruit tree plantaion |
with young scouts |
kashif yousaf |
start of new house |
father of Dr.Binyameen |
a bread waiting for to be cooked |
after MOU with RNA services |
for whom it may concern |