آج لاہور سے چیچہ وطنی خود ڈرائیو کرکے آیا ہوں، سفر کا کچھ حصہ شام کے بعد تھا اس لئے دوستوں کی اندھا دھند ڈرائیونگ دیکھنے کا بھر پور موقع ملا، مجھے لگتا ہے پچاس فیصد سے زیادہ لوگ ہائی بیم پر گاڑی چلاتے ہیں، ان کو پتہ ہی نہیں ہے کہ عام حالات میں جب کافی گاڑیاں آگے پیچھے چل رہی ہوں تو ہائی بیم بالکل استعمال نہیں کرنی چاہییے، ہمارے ایک محترم دوست نے ہائی بیم استعمال کرنے کی ایک وجہ یہ بیان کی ہے کہ سڑکوں پر سٹریٹ لائیٹس نہیں ہیں، اور آجکل گنے کی اوولوڈڈ ٹرالیاں رات کے اندھیرے میں نہیں دیکھی جا سکتیں، اس لئے ہائی بیم استعمال کرنا ضروری ہو جاتا ہے، اس لاجک سے مجھے اتفاق ہے، زمینی حالات ایسے ہیں کہ کچھ بد عادات اپنانی ہی پڑتی ہیں، لیکن اپنی نخوت کے اظہار کے لئے بلا ضرورت ہائی بیم پر گاڑی چلانا قابل مذمت ہے، لوگ اس سوچ میں ہیں کہ سب ہی ہائی بیم پر ہیں تو ہم کیونکر لوبیم پر چل سکتے ہیں؟