ہزار سنہری دن Golden 1000 days

0
1288
وہ پھول جو بن کھلے مرجھا جاتے ہیں، اور وہ شاخیں جو شگوفوں سے آشنا ہو کر اجڑ جاتی ہیں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان  ماوں کا دکھ کیونکر بیان ہو سکتا ہے جن کے نومولود دنیا میں آتے ہی موت سے جنگ میں جھونک دیئے جائیں، وہ سپاہی جن کی آنکھ بھی نہ کھلی ہو، جن کے قدم ابھی زمین پر بھی نہ پڑے ہوں، جنہوں نے زندگی کی درسگاہ سے نفرت اور لڑائی کا ایک سبق بھی نہ پڑھا ہو، کیونکر اس عفریت کو مات دے سکتے ہیں۔۔۔۔۔
مقابل تگڑا ہو تو تیاری بھی بھرپور ہونی چاہی، وہ کون ہے جس کا کوئی عزیز موت سے نہ ہارا ہو، بچے کی پیدائش سے اس کی دوسری سالگرہ تک اگر ہم بچے کو آنے والی دنیا کے لئے تیار کر لیں تو دس لاکھ زندگیاں سالانہ بچائی جاسکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس لاکھ زندگیاں دنیا بھر میں اور وہ بھی ایک سال میں بس تھوڑی تیاری درکار ہے، تھوڑی توجہ اور تھوڑی  انویسٹمنٹ۔۔۔۔۔

ابھی کل ہی غذائی عدم توازن کے مقامی حل کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا حصہ تھا، کچھ ڈاکٹرز، کچھ فوڈ سانئٹسٹ، کچھ ہوم اکنامکس کے ستارے، کچھ طالب علم، کچھ مجھ ایسے خواب دیکھنے والے اس ورکشاپ میں شریک تھے۔ورکشاپ کا انعقاد فوڈ سائینس ڈیپارٹمنٹ بہاو الدین زکریا یونیورسٹی نے کر رکھا تھا۔ ورکشاپ کے مقرر جناب چندرا پرکاش جوشی تھے۔ وہ نیپال سے تعلق رکھتے ہیں، اور غذائی عدم توازن کے خلاف ایسے مہمات کا حصہ ہیں۔ انہوں نے متعلقہ موضوع پر سیر حاصل باتیں کی، کچھ ایسی باتوں کی طرف اشارہ کیا جو ہمارے معاشرے میں کم علمی کی بنا پر پھلا دی گئیں، جیسے ماں بیمار ہے تو وہ بچے کو دودھ نہیں پلا سکتی ،
اس ورکشاپ کے توسط سے مجھے پتہ چلا ہے لاکھوں بچے غذائی عدم توازن کی بدولت شیر خوارگی میں ہی دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں، ان بچوں کی زندگی کو سنہری ہزار دنوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، ان کو ان ہزار دنوں میں موت کہ منہ سے کھنچ کر زندگی کی روشنی میں لایا جا سکتا ہے، ان کی ادھ موئی زندگی میں رنگ اور رونق بھری جا سکتی ہے، ان ہزار دنوں میں وہ مضبوط بنیاد فراہم کی جاسکتی ہے جو ان بچوں کو عام بچوں کے برابر کھڑا کر سکے۔ اس میں کچھ شک نہیں غربت ایسے مسائل کی ماں ہے مگر معلومات کی کمی کئی سفید پوش گھروں میں بھی موت بانٹنے کا سبب ہوا کرتی ہے۔
ورکشاپ کے آخر میں شرکا نے طے کیا کہ وہ ان ہزار دنوں کو سنہرا کرنے کا عزم رکھتے ہیں، ، انہوں نے عزم کیا کہ وہ معلومات کو اتنا عام کریں گے عام لوگوں تک یہ بات پہنچ جائے کہ یہ ہزار سنہرے دن موت اور زندگی کی درمیان تیاری کا مرحلہ ہے، اس کو سنجیدگی سے سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ایک قوم کے لئے یہ محفوظ ترین انویسٹمنٹ ہے، ۔ ہم ورکشاپ نے شرکا نے ایک فیس بک پیج کا آغاز کیا ہے جس کا نام
 Golden 1000 days
رکھا گیا ہے۔
ان ہزار دنوں کی افادیت کے متعلق نیپال میں کافی کام ہو چکا ہے۔ اس کے متعلق مزید معلومات ان صفحات سے لی جا سکتی ہے۔ Why 1000 days?

نوٹ۔ یہ ورکشاپ غذائی عدم توازن ان ساوتھ ایشاؑ کے نام ہونے والی دو دوزہ کانفرنس کا حصہ تھی، جس کے متعلق رپورٹ آپ ہماری ویب سائٹ ایگری ہنٹ
www.agrihunt.com
پر آنے والے دنوں میں پڑھ پائیں گے۔یہ کانفرنس ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سانئنس بہاو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں منعقد کی گئی تھی۔ 

تبصرہ کریں

برائے مہربانی اپنا تبصرہ داخل کریں
اپنا نام داخل کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.